پشاور:تھانہ ٹاؤن کی حدود دانش آباد روڈ پر 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اس کی والدہ نے درخت سے پھندا لگا کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ چند روز قبل گھر سے چلی گئی تھی، جسے والدہ ایک ہفتے بعد واپس گھر لائی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق والد نے مؤقف اختیار کیا کہ بیٹی کے مبینہ طور پر کسی شخص سے ناجائز تعلقات تھے اور وہ حاملہ ہوگئی تھی۔
والد کے مطابق بدنامی سے بچنے کے لیے بیٹی کی رضامندی سے اسے پھانسی دی گئی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


