(جام صاحب رپورٹر شہید بینظیر آ باد (نواب شاہ)وقار مغل
نوابشاہ: پولیس کی بڑی کامیابی، طالب علم عاقب عالمانی کا مرکزی ملزم 24 گھنٹے میں کراچی سے گرفتار۔
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ اور ڈی ایس پی صدر طلال قائمخانی کی موثر حکمت عملی اور جدید ترین پولیسنگ کے باعث قائد عوام انجنیرنگ یونیورسٹی کے طالب علم عاقب عالمانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اشفاق بروہی کو کراچی سے 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات:ایس ایس پی شہيدبینظیرآباد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر طلال قائم خانی کی سربراہی میں انویسٹی گیشن ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور کامیابی سے گرفتار کیا۔مقتول کے ورثاء نے ڈی ایس پی طلال قائم خانی کی شفاف انویسٹی گیشن اور فوری کارروائی پر کامل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس ٹیم اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا شکریہ ادا کیا۔
شہر کے عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی شہید بینظیر آباد پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہا جا رہا ہے اور مقتول کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرنا شہید بینظیرآباد پولیس کی بھترین پولیسنگ ہے ۔۔۔

