Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

      ”میٹا“کو بڑا دھچکا: فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند، ہزاروں صارفین متاثر

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا سے خفیہ ڈیل ہو گئی، سعودی عرب کا ساتھ دینے والوں کو عبرت ناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا، حوثی رہنما

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    صنعا / واشنگٹن:یمن میں برسرِ پیکار حوثی تحریک کے سیاسی بیورو کے سینئر رہنما محمد البخیتی نے دنیا بھر کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف دوبارہ شروع ہونے والی خانہ جنگی میں ریاض کا ساتھ دینے سے گریز کریں، ورنہ انہیں سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔
    ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کو دیے گئے ایک خصوصی زوم انٹرویو میں البخیتی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گروپ نے ٹرمپ انتظامیہ کو مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔
    محمد البخیتی کے مطابق، رواں ماہ کے اوائل میں یمن کے مغربی ساحل اور باب المندب آبنائے تک حوثیوں کی تیز رفتار پیش قدمی کے بعد واشنگٹن نے ان سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے تصدیق کی ہے کہ ہم آبنائے میں امریکہ یا کسی اور ملک کو نشانہ نہیں بنا رہے، ہماری لڑائی کا واحد ہدف "سعودی دشمن” ہے۔ البخیتی نے تصدیق کی کہ عمان کے دیرینہ ثالثی کردار کے ذریعے امریکا اور حوثیوں کے درمیان بالواسطہ رابطے ہوئے ہیں، جس کا مقصد بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔
    حوثی رہنما نے دعویٰ کیا کہ یمن اب نہ صرف اندرونی بلکہ ایک بین الاقوامی سطح کی جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اگر کسی بھی ملک نے سعودی عرب کی حمایت میں یمن کے خلاف جارحیت کی تو حوثی کئی محاذوں پر بیک وقت لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ریاض یمن کے حوثی کنٹرول والے علاقوں پر عائد دہائیوں پرانی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا اور بحیرہ احمر کی بندرگاہوں تک بحری جہازوں کی رسائی بحال نہیں کی جاتی۔
    البخیتی نے موجودہ کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری سعودی اتحاد پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ صنعا ایئرپورٹ پر ہونے والے فضائی حملے نے، جس نے ایک ایرانی پرواز کو روکا تھا، اس بحران کو جنم دیا۔ اس کے جواب میں حوثیوں نے دارالحکومت ریاض اور سعودی تیل کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے مغربی ساحل اور اہم جزائر پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد خطے میں طاقت کا توازن یکسر تبدیل ہو چکا ہے، جس سے عالمی منڈی میں تیل اور جہاز رانی کے راستوں کے لیے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

    Related Posts

    عالمی ڈپلومیسی کا نقشہ تبدیل: امریکی سپر پاور زوال پذیر، دنیا بھر میں نئے دفاعی و تجارتی الائنسز تشکیل ، گارجین کی تہلکہ خیز رپورٹ

    ”لاش زندہ ہوگئی “

    ‘دہشت گرد خودکش بمبار بنانا چاہتے تھے’: بلوچستان سے بازیاب خواتین کے انکشافات

    مقبول خبریں

    عالمی ڈپلومیسی کا نقشہ تبدیل: امریکی سپر پاور زوال پذیر، دنیا بھر میں نئے دفاعی و تجارتی الائنسز تشکیل ، گارجین کی تہلکہ خیز رپورٹ

    امریکا سے خفیہ ڈیل ہو گئی، سعودی عرب کا ساتھ دینے والوں کو عبرت ناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا، حوثی رہنما

    ”لاش زندہ ہوگئی “

    ‘دہشت گرد خودکش بمبار بنانا چاہتے تھے’: بلوچستان سے بازیاب خواتین کے انکشافات

    دبئی کے حکمراں، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کرگئے

    بلاگ

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    کوھاٹ پولیس لائن دھماکا: شہید والد کی قبر پر کمسن بچے کا سلوٹ، ہر آنکھ اشبار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.