Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ماموں کانجن: پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 فرار؛ ملزمان 40 مقدمات میں مطلوب نکلے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    حساس ادارے کے ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے چک 508 گ ب میں سی سی ڈی سمندری پولیس کا سامنا

    ماموں کانجن (ملک طارق بشیرسے)

    گزشتہ شب تھانہ ماموں کانجن کی حدود میں لوٹ مار کے دوران حساس ادارے کے ملازم کو فائر مار کر زخمی کرنے والے مبینہ دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ ان کے 4 ساتھی فرار ہو گئے۔ مقابلہ اسی مقام چک نمبر 508 گ ب میں ہوا جہاں ان ڈاکوؤں نے واردات کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے تھانہ ماموں کانجن کی حدود میں ڈاکوؤں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر رکھی تھیں۔ دو روز قبل بھی چک 508 گ ب میں ڈاکوؤں کے چار رکنی گروہ نے تین افراد کو لوٹنے کے دوران حساس ادارے کے ملازم کو فائر مار کر زخمی کر دیا تھا۔

    سی سی ڈی سرکل سمندری کے مطابق پولیس ٹیم گشت پر تھی کہ ڈاکوؤں کا چھ رکنی گروہ پھر سے واردات کی نیت سے چک 508 گ ب پہنچ آیا، جہاں ان کا سی سی ڈی صدر ڈویژن سمندری حافظ عامر فرمان گجر، اے ایس آئی نعیم شاہ اور اے ایس آئی محمد علیم جھورڑ کی ٹیم سے آمنا سامنا ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ ڈکیت شدید زخمی ہو گئے جو ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ظفر اقبال ولد نذر حسین (سکنہ ساہیوال) اور نذیر ولد اللہ دتہ (سکنہ چک نمبر 194 گ ب، تھانہ رجانہ) کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ پنجاب کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے 40 مقدمات میں ملوث نکلے۔

    مبینہ مقابلے کے دوران ملزمان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

    Related Posts

    بلقیس بانو کیس: مجرم رادھے شیام شاہ کو گجرات ہائی کورٹ سے 7 دن کی پیرول مل گئی

    ایسا انوکھا خاندان جس کی مسلسل 5 نسلوں کی تاریخِ پیدائش ایک ہی ہے؛ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج

    دیر بالا: صندل نہاگ درہ میں اسد خیل قوم کا پاور شو اور کنونشن، قومی اتحاد کا مظاہرہ

    مقبول خبریں

    بلقیس بانو کیس: مجرم رادھے شیام شاہ کو گجرات ہائی کورٹ سے 7 دن کی پیرول مل گئی

    ایسا انوکھا خاندان جس کی مسلسل 5 نسلوں کی تاریخِ پیدائش ایک ہی ہے؛ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج

    ماموں کانجن: پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 فرار؛ ملزمان 40 مقدمات میں مطلوب نکلے

    ڈھڈیال: محلہ ابراہیم آباد میں 10 سالہ بچی سے پڑوسی کی مبینہ درندگی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    امریکا کے ساتھ جانے کا فیصلہ،سعودی عرب نے چین کے ڈیجیٹل کرنسی پروجیکٹ ’ایم برج‘ سے علیحدگی اختیارکرلی،فنانشل ٹائمز

    بلاگ

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    کوھاٹ پولیس لائن دھماکا: شہید والد کی قبر پر کمسن بچے کا سلوٹ، ہر آنکھ اشبار

    1122: سہولت جو موجود ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.