پشاور (انورزیب خان)
صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن کی زیرِ صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (MS) کی ایک اہم کانفرنس منعقد ہوئی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت فیاض علی شاہ نے بھی بالخصوص شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی مجموعی کارکردگی، ادویات کی دستیابی، طبی و انتظامی عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو سخت ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی بلامعطل دستیابی، صفائی کے بہترین نظام اور عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔



