لاہور / ملتان:پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے غیر ملکی دوروں اور سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق تنقید کا کھرا جواب دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ "وزیراعلیٰ یا وزیراعظم کبھی چھٹی پر نہیں ہوتا، میں جہاز میں بھی ہوتی ہوں تو کام کرتی ہوں، ہمارا کوئی دورہ ذاتی نہیں ہوتا اور میں یوٹیوبرز کو نہیں بلکہ اللہ کے بعد صرف عوام کو جوابدہ ہوں!”
ملتان کے دورے اور عوامی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کے لیے جو سرکاری جہاز استعمال کیا تھا، اس کا پٹرول، ڈیزل، پارکنگ اور مجموعی کرایہ کی مد میں پونے تین کروڑ روپیہ (£2.75 million / 2.75 crore) اپنی جیب سے ادا کیا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "جو لوگ سرکاری جہاز ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور بل سرکاری خزانے سے ادا کرتے ہیں ان پر کوئی بات نہیں کرتا، لیکن جو جہاز کا سارا خرچ اپنی جیب سے ادا کر رہی ہے، اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔ اگر مجھ پر تنقید کرنے سے کسی کی روزی روٹی چلی ہوئی ہے، تو اللہ انہیں اور دے!” انہوں نے واضح کیا کہ وہ چین، جاپان، ترکی اور آذربائیجان سمیت جہاں بھی گئی ہیں، سرکاری مصروفیات کے تحت گئی ہیں اور آئندہ بھی ضرورت پڑنے پر جائیں گی۔
ملتان کی عوام کو مبارک ہو، گرین الیکٹرک بس سروس کا آغاز 60 بسوں سے ہو گیا ہے، جبکہ چند ہفتوں میں تعداد 160 تک پہنچ جائے گی۔ تمام اہم روٹس پر یہ ماحول دوست بسیں چلیں گی۔ عوام کے لیے آرام دہ اور باوقار سفری سہولت کا یہ منصوبہ پنجاب بھر میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
وزیراعلی پنجاب… pic.twitter.com/iQ6wgfBTWX
— PMLN (@pmln_org) September 17, 2026
اپنے دورہِ ملتان کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو ایک اور بڑا تحفہ دیتے ہوئے گرین الیکٹرک بس سروس کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس سروس کا آغاز 60 بسوں سے کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں ان کی تعداد بڑھ کر 160 تک پہنچ جائے گی جو شہر کے تمام اہم روٹس پر چلائی جائیں گی۔ ان بسوں میں عام مسافروں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ خواتین، طالب علموں، 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں اور خصوصی افراد کے لیے سفر مکمل طور پر مفت ہے۔
یہ گرین بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہیں، جن میں مفت وائی فائی (Free Wi-Fi)، ہر سیٹ کے ساتھ موبائل چارجنگ پورٹس اور سکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔
معذور اور بزرگ افراد کی سہولت کے لیے ہر بس میں ریمپ اور ویل چیئرز کا انتظام موجود ہے۔
ملتان کا کینسر ہسپتال اب صرف ملتان ڈویژن نہیں بلکہ ڈی آئی خان، سندھ اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں کو بھی علاج کی سہولت دے رہا ہے۔ یہاں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی جدید PET-CT مشین نصب کی گئی ہے۔ لاہور کے بعد یہ مشین ملتان میں دستیاب ہے، جبکہ بہترین ڈاکٹرز بھی تعینات کیے جا… pic.twitter.com/7MLtv6BWdP
— PMLN (@pmln_org) September 17, 2026
انہوں نے بتایا کہ ملتان کا کینسر ہسپتال اب صرف ملتان ڈویژن نہیں بلکہ ڈی آئی خان، سندھ اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں کو بھی علاج کی سہولت دے رہا ہے۔ یہاں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی جدید PET-CT مشین نصب کی گئی ہے۔ لاہور کے بعد یہ مشین ملتان میں دستیاب ہے، جبکہ بہترین ڈاکٹرز بھی تعینات کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کے ہر ضلع اور ڈویژن میں بلاامتیاز سہولیات پہنچانا ان کی حکومت کا بنیادی ہدف ہے کیونکہ ان کے نزدیک صوبے کا ہر شہری برابر اہمیت رکھتا ہے۔ ملتان آمد پر یونیورسٹی روڈ سمیت شہر بھر میں شہریوں اور پارٹی کارکنان کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کا فقید المثال استقبال کیا گیا، جہاں لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کے فلاحی اقدامات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

