سکھر (بیورو چیف/عبدالرحمن راجپوت)
نیو پنڈ پولیس ہیڈ کوارٹر پل کے قریب واقع PSO پٹرول پمپ پر مبینہ طور پر پٹرول کی من مانی اور زائد قیمت وصول کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر مقامی شہریوں میں شدید تشویش اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شہری کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت اور تصویر کے مطابق پٹرول ڈسپنسر کے میٹر پر:
-
فی لیٹر قیمت: 392.60 روپے
-
فروخت شدہ مقدار: 0.50 لیٹر (آدھا لیٹر)
-
وصول شدہ رقم: 200 روپے
حساب کے مطابق آدھا لیٹر پٹرول کی قیمت تقریباً 196.30 روپے بنتی ہے، جبکہ شہریوں سے 200 روپے وصول کیے جا رہے ہیں، جو کہ مقررہ سرکاری نرخوں اور پیمائش کے خلاف ورزی ظاہر کرتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سکھر، اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ انڈسٹریز، پرائس کنٹرول حکام اور PSO انتظامیہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں۔ پٹرول پمپ کی پیمائش اور رقم کا موقع پر معائنہ کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ بے ضابطگی اور زائد وصولی ثابت ہونے پر متعلقہ پمپ انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ شہر کے تمام پٹرول پمپس کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ اور چیکنگ کا نظام وضع کیا جائے۔

