میاں چنوں (رپورٹ: عاصم کمال بے نقاب نیوز)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کا عزم لیے سندھ سے پیدل سفر شروع کرنے والا نوجوان غلام حیدر میاں چنوں پہنچ گیا ہے، جہاں سے وہ اپنی اگلی منزل لاہور کی جانب گامزن ہے۔نوجوان غلام حیدر سندھ سے مسلسل پیدل سفر کرتے ہوئے پنجاب کے شہر میاں چنوں پہنچا ہے۔ لمبا اور کٹھن سفر طے کرنے کی وجہ سے نوجوان شدید جسمانی تھکاوٹ کا شکار دکھائی دے رہا ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ مریم نواز سے ملاقات کے لیے لاہور تک کا سفر پیدل ہی جاری رکھے گا۔نوجوان کے اس جذباتی سفر اور عزم نے مقامی لوگوں اور میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے، جبکہ شہری یہ سوال بھی کر رہے ہیں کہ کیا نوجوان اسی حالت میں پیدل لاہور پہنچ پائے گا اور کیا وزیراعلیٰ مریم نواز سے اس کی ملاقات ہو سکے گی۔

