میاں چنوں( رپورٹ: عاصم کمال بے نقاب نیوز)
میاں چنوں کے علاقے حمزہ ٹاؤن گلی نمبر 2 میں گزشتہ رات تقریباً 10 بجے مبینہ طور پر مکان کی چھت سے گر کر اظہرہ نامی گھریلو ملازمہ شدید زخمی ہو گئی۔زخمی ملازمہ کو فوری طور پر مقامی سرکاری ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ریفر کر دیا گیا۔معالجین کے مطابق خاتون کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے۔زخمی بچی کے ماموں نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں موقف اپنایا ہے کہ بچی خود چھت سے گری ہے۔ انہوں نے کسی بھی مشکوک معاملے یا سازش کا اندیشہ ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس واقعے پر کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔قانونی کارروائی نہ چاہنے کے بیان کے باوجود پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش اور تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کی اصل وجہ (حادثہ، خودکشی کی کوشش یا کوئی دیگر معاملہ) کا حتمی تعین مکمل تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گا۔


