Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    17 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔
    این ڈی ایم اے کے مطابق 17 ستمبر تک گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
    ادارے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے اضلاع گلگت، دیامر، غذر، اشکومن، گپس یاسین، نگر، ہنزہ، شمشال، اسکردو اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
    خیبر پختونخوا میں اپر دیر، سوات، باجوڑ، ملاکنڈ، کرم، کوہستان، مہمند اور اورکزئی کے علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
    این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے اضلاع ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل جبکہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں، جن میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ شامل ہیں، میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔
    ممکنہ خطرات کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
    ادارے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید بارش کے دوران برساتی نالوں، زیر آب سڑکوں، پلوں اور نشیبی گزر گاہوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔

    Related Posts

    تنظیم آرائیاں یوتھ ونگ ضلع میرپورخاص کے عہدیداران کا اعلان، عامر حیدر صدر اور عبدالمالک نائب صدر مقرر

    خوشاب: ٹھٹھی کالک بھن جوڑاکلاں میں روایتی لمبی کھیڈ کبڈی کا شاندار مقابلہ، اظہر عباس جھجھ نے پہلی پوزیشن جیت لی

    خوشاب: اکتوبر میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی رپورٹ جاری، 3655 سے زائد افراد کو بروقت طبی امداد فراہم

    مقبول خبریں

    تنظیم آرائیاں یوتھ ونگ ضلع میرپورخاص کے عہدیداران کا اعلان، عامر حیدر صدر اور عبدالمالک نائب صدر مقرر

    وہاڑی: 50 سال سے آباد گھر پر قبضہ مافیا کا حملہ، خواتین پر تشدد اور گھر مسمار کرنے کی کوشش

    لاہور ، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کی بلڈنگ سے ڈرون آ ٹکرایا

    سیالکوٹ: لاہور ہائی کورٹ کا اعلامیہ، پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے موسم سرما کے نئے اوقاتِ کار جاری

    ہنگورجا قومی شاہراہ پر موت کا راج: تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، دو افراد شدید زخمی

    بلاگ

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.