وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر میاں راشد قریشی)
وہاڑی میں قانون کی بالادستی کو چیلنج کرتے ہوئے بااثر قبضہ مافیا نے 50 سال سے آباد ایک غریب خاندان کے گھر پر حملہ کر دیا۔ ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین پر شدید تشدد کیا اور جے سی بی (بُلڈوزر) کی مدد سے گھر کو مسمار کرنے کی گھناؤنی کوشش کی۔واقعے کے بعد متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ متاثرین نے تھانہ ٹھینگی کی پولیس پر مجرمانہ خاموشی اور غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بار بار اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی اور تماشائی بنی رہی۔
متاثرہ خاندان نے انصاف کے حصول کے لیے پریس کلب وہاڑی کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بچوں اور خواتین کا رو رو کر برا حال تھا۔ متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ مافیا کے سرغیوں اور غفلت برتنے والے تھانہ ٹھینگی کے عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ان کا حق دلایا جائے۔

