جھڈو (رپورٹ: قیصر راجہ راجپوت)
تنظیم آرائیاں کی مرکزی قیادت کی جانب سے تنظیمی امور کو مزید فعال، مضبوط اور منظم بنانے کے لیے اہم تقرریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت عامر حیدر آرائیں کو مرکزی تنظیم آرائیاں یوتھ ونگ ضلع میرپورخاص کا صدر جبکہ عبدالمالک آرائیں کو ضلع میرپورخاص کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
مرکزی قیادت کے اس اقدام کو تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوان قیادت کو آگے لانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا रहा ہے۔ تقرری کا بنیادی مقصد ضلع میرپورخاص میں تنظیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنا، نوجوانوں کو ایک تنظیمی پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور آرائیں برادری کے درمیان باہمی رابطوں، اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کی فضا کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
تنظیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم اور برادری کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، جن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ہی معاشرتی ترقی، اتحاد اور اجتماعی فلاح کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ عامر حیدر آرائیں کی صدارت سے نوجوانوں میں مثبت و تعمیری سرگرمیوں کو فروغ ملنے اور برادری کے اجتماعی مسائل کے حل میں مدد ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ضلع میرپورخاص میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں گے۔

