Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خوشاب: ٹھٹھی کالک بھن جوڑاکلاں میں روایتی لمبی کھیڈ کبڈی کا شاندار مقابلہ، اظہر عباس جھجھ نے پہلی پوزیشن جیت لی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

    ٹھٹھی کالک بھن جوڑاکلاں میں روایتی لمبی کھیڈ کبڈی کے ایک شاندار اور پرجوش مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے نامور کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ مقابلے کے دوران پہلوانوں نے اپنی جسمانی قوت، پھرتی، مہارت اور بہترین کھیل کا شاندار مظاہرہ کیا، جبکہ ہزاروں شائقینِ کبڈی نے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔ اس سنسنی خیز کبڈی مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:پہلی پوزیشن (فرسٹ ونر): اظہر عباس جھجھ (سکنہ مبھارے خان، ساہیوال)دوسری پوزیشن: مظہر دھون (نورپور تھل)تیسری پوزیشن: ملک آصف نتھوکہ (حویلی نتھوکہ) ایونٹ کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی — سوشل ورکرز ملک محمد عمران جوڑا، ملک غلام عباس شاہین جوڑا اور ملک محمد رمضان ہیدھن — نے شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور روایتی دیہی کھیلوں کے فروغ کے لیے اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کو انتہائی قابلِ تحسین قرار دیا۔اس شاندار کبڈی ایونٹ کو کامیاب بنانے میں منتظمین ملک عباس شیر جوڑا، زوار ملک، ظفر اقبال جوڑا اور ملک نسیم عباس جوڑا نے اہم کردار ادا کیا، جن کی دن رات محنت اور پرخلوص کاوشوں سے یہ کھیلوں کی بڑی سرگرمی بخوبی انجام پاتی رہی۔ اہلِ علاقہ اور دور دراز سے آئے ہوئے شائقینِ کبڈی نے اس شاندار مقابلے کے انعقاد کو بے حد سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کبڈی ہماری شاندار پنجاب کی ثقافت اور دیہی روایات کا اہم ترین حصہ ہے۔ ایسے دیہی مقابلوں کے انعقاد سے نہ صرف نوجوان نسل میں کھیلوں کا صحت مند شوق فروغ پاتا ہے بلکہ اس سے معاشرے میں باہمی محبت، بھائی چارے، رو رواداری اور علاقائی ثقافت کو بھی تقویت ملتی ہے۔

    Related Posts

    سبی میں قتل ہونے والے مزدور محمد جمن کھوسو کے ورثاء کا نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال

    تنظیم آرائیاں یوتھ ونگ ضلع میرپورخاص کے عہدیداران کا اعلان، عامر حیدر صدر اور عبدالمالک نائب صدر مقرر

    خوشاب: اکتوبر میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی رپورٹ جاری، 3655 سے زائد افراد کو بروقت طبی امداد فراہم

    مقبول خبریں

    سبی میں قتل ہونے والے مزدور محمد جمن کھوسو کے ورثاء کا نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال

    تنظیم آرائیاں یوتھ ونگ ضلع میرپورخاص کے عہدیداران کا اعلان، عامر حیدر صدر اور عبدالمالک نائب صدر مقرر

    وہاڑی: 50 سال سے آباد گھر پر قبضہ مافیا کا حملہ، خواتین پر تشدد اور گھر مسمار کرنے کی کوشش

    لاہور ، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کی بلڈنگ سے ڈرون آ ٹکرایا

    سیالکوٹ: لاہور ہائی کورٹ کا اعلامیہ، پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے موسم سرما کے نئے اوقاتِ کار جاری

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.