Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 17 کی قیمتوں میں تاریخی کمی، سستے داموں خریدنے کا سنہری موقع

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

     ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    عمرکوٹ (رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)

    ضلع عمرکوٹ میں سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت جاری سماجی تحفظ اور عوامی فلاح و بہبود کے”ممتا پروگرام” کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II عمران آرائیں، سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی  ( ) کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر خدیجہ الکبرہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، ڈی ایم پی پی ایچ آئی شرف الدین میمن، ڈائریکٹر نادرا عمرکوٹ نور محمد بھنبھرو، محکمہ صحت کے ڈاکٹر وجے کمار، مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عمرکوٹ خدیجہ الکبرہ نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے ضلع میں سماجی تحفظ کے حوالے سے جاری پروگرام، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین تک سہولیات کی فراہمی، مختلف فلاحی اقدامات اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ "اب تک ہم نے کل*83226* بینیفشری کی رجسٹریشن کی ہے، جس میں سے گزشتہ ماہ 18929 بینیفشری کی کمپلائنس ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ ہم ضلع عمرکوٹ کے*54* صحت مراکز پر کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "حکومتِ سندھ کی جانب سے عوام بالخصوص حاملہ خواتین اور ضرورت مند طبقات کے لیے شروع کیے گئے سماجی تحفظ کے ممتا پروگرام کے ثمرات حقیقی مستحق حاملہ خواتین تک پہنچانا ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے”۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سماجی تحفظ کے منصوبے پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو موجود سہولیات کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ سرکاری محکموں اور غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان مؤثر رابطے کے ذریعے ضلع کے عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت سرانجام دیں۔ اجلاس میں ضلع عمرکوٹ میں سماجی تحفظ سے متعلق مختلف منصوبوں کی پیش رفت، مستحق افراد کی نشاندہی، عوام تک حکومتی سہولیات کی رسائی، اداروں کے درمیان رابطہ اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں جاری فلاحی اور سماجی تحفظ کے اقدامات کی مؤثر نگرانی کریں، مستحق حاملہ خواتین کو بروقت سہولیات فراہم کریں اور کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سمیت تمام متعلقہ سرکاری محکمے اور فلاحی تنظیمیں باہمی رابطے کے ذریعے سماجی تحفظ کے پروگرام کو مزید مؤثر بنائیں گی اور عوام بالخصوص مستحق طبقات تک حکومتی اور فلاحی سہولیات کی رسائی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں.

    Related Posts

    ایران کی امریکہ کو دھمکی، ’اقتصادی جنگ کا جواب خلیج فارس میں بحری پابندی سے دیں گے‘

    سید امداد علی شاہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس عمرکوٹ میں اوپن کچہری

    منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن، متعددگرفتار

    مقبول خبریں

    ایران کی امریکہ کو دھمکی، ’اقتصادی جنگ کا جواب خلیج فارس میں بحری پابندی سے دیں گے‘

    منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن، متعددگرفتار

    ٹرانسفارمر چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار،  2 ٹرانسفارمرز اور  3 ٹرانسفارمر کوائلز برآمد

    مسلح افراد کا ہسپتال کے اسٹاف پر  حملہ چار زخمی

    کوئٹہ صوبے کا چہرہ، شہر کی ترقی اور خوبصورتی بلوچستان کی شناخت سے جڑی ہوئی ہے،سرفراز بگٹی

    بلاگ

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.