ٹنڈوالہیار رپورٹ تیمور رضا قائم خانی
ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفیٰ لغاری کی زیرِ صدارت ضلع میں سگ گزیدگی (کتوں کے کاٹنے سے بچاؤ) مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے خاتمے، کتے کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام اور عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون آصف علی خاصخیلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو میڈم صوبیہ عابد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہیار ڈاکٹر نجمہ کوثر، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار بابر صالح راہپوٹہ، اسسٹنٹ کمشنر جھنڈومری شہزادو عمیر جروار، اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ حماد احمد زرداری، چیف میونسپل آفیسر ٹنڈوالہیار، یوسی ٹاؤن افسران، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ بلدیات کے ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اور منظم کارروائیاں یقینی بنائی جائیں، جبکہ کتے کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد اور ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ عوام میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے ڈپٹی کمشنر نور مصطفیٰ لغاری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ سگ گزیدگی مہم کو کامیاب بنائیں اور آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات تیز کیے جائیں اجلاس میں محکمہ صحت، بلدیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے سگ گزیدگی مہم کے حوالے سے جاری اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

