ملتان (ملک جابر عباس سے )
وہاڑی روڈ پر کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم سے موٹربائیک ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
شدید زخمی کی حالت کے پیشِ نظر اسے مزید طبی امداد کے لیے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی مزید تفصیلات اور واقعے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

