عبدالمقدم خان امیدوار برائے صدر نامزد، ممتاز کاروباری شخصیات اور پٹرول پمپ مالکان کی حمایت کا اعلان
چنیوٹ (فرحان بلال سے)
پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں سیاسی و انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ فاؤنڈر گروپ کی جانب سے عبدالمقدم خان کو امیدوار برائے صدر نامزد کیے جانے کے بعد ان کی انتخابی مہم میں مزید جوش و خروش پیدا ہو گیا ہے، جبکہ مختلف کاروباری و دسماجی شخصیات اور پٹرول پمپ اونرز کی جانب سے انہیں بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے عبدالمقدم خان کی حمایت کا اعلان کرنے والی نمایاں شخصیات میں سردار علی بلال بخشی، ممتاز حسین شاہ بخاری، عمران متھرومہ، مہر شاہ زیب، مہر آصف، چوہدری وسیم، ارباز خان، عبدالرافع، اطہر شاہ، چوہدری کاشف آرائیں، عدنان، ظفر سیمنٹ والے، عبدالصبور، عبداللہ سمیت دیگر دوست احباب اور پٹرول پمپ اونرز شامل ہیں۔اس موقع پر حمایت کرنے والی شخصیات نے اپنے مشترکہ مؤقف میں کہا کہ عبدالمقدم خان ایک باصلاحیت، متحرک اور معاملہ فہم شخصیت ہیں، جو پٹرول پمپ اونرز کو درپیش مسائل اور کاروباری برادری کے معاملات کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی کامیابی کی صورت میں پٹرول پمپ مالکان کے مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور ایسوسی ایشن کو مزید فعال و مضبوط بنانے کی امید ہے۔دوسری جانب عبدالمقدم خان نے اپنے گروپ، دوستوں اور حمایت کرنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کا اعتماد ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں، وہ کامیاب ہو کر ذاتی مفاد کے بجائے پٹرول پمپ اونرز کے اجتماعی مفادات، اتحاد، فلاح و بہبود اور جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انتخابات کے قریب آتے ہی فاؤنڈر گروپ کی جانب سے انتخابی رابطوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ عبدالمقدم خان کے حق میں مختلف شخصیات کی جانب سے حمایت کے اعلانات کے بعد انتخابی سرگرمیاں مزید دلچسپ اور بھرپور ہو گئی ہیں

