Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان جلسہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی


    سامارو: گاؤں محمد اسحاق بھٹی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان جلسہ
    سامارو: تعلقہ سامارو کے گاؤں محمد اسحاق بھٹی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اور روح پرور جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے سمیت دور دراز سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
    جلسے سے دعوتِ اسلامی ضلع عمرکوٹ کے مبلغ قاری نور محمد کنبھر قادری عطاری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ ﷺ، عشقِ رسول ﷺ اور اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
    خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولانا احمد رضا سمیجو سہروردی نوکوٹ نے حضور اکرم ﷺ کی عظمت، شانِ اقدس اور سیرتِ پاک بیان کی، جبکہ مسلمانوں کو سنتِ رسول ﷺ پر عمل کرنے کی تلقین کی۔
    محفل کی رونق حضرت علامہ مولانا الحاج غلام مصطفیٰ صابری، خطیب مدینہ جامع مسجد سامارو شہر نے اپنی علمی اور روحانی گفتگو سے مزید بڑھا دی۔
    اس موقع پر معروف نعت خواں قاری حافظ عبدالرؤف سعیدی نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیا، جس سے محفل کا ماحول انتہائی روحانی اور پُرکیف ہوگیا۔
    جلسے کے اختتام پر پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، قبلہ پیر احتشام جان فاروقی مجددی سرہندی، گلزار خلیل نے خصوصی دعا کرائی۔ دعا میں ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
    جشن عید میلاد النبی ﷺ کے اس بابرکت جلسے کا اہتمام حاجی آدم کنبھر اور کنبھر برادری، تعلقہ سامارو کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جلسے میں علاقے کے معززین، نوجوانوں اور عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے حضور اکرم ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

    Related Posts

    انڈونیشیا ، بازار میں لگی خوفناک آگ، 6 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    روس ،برفانی تودہ گرنے سے 11 کوہ پیماؤں کی موت، 6 لاپتہ

    مسمار کیے جانے پر اکھلیش کا ردعمل، ’یوپی کو فرقہ وارانہ راستے پر لے جانے کی سازش

    مقبول خبریں

    بگ باس 20: ارشیفہ خان، تنمے، ینگ ڈی ایس اے اور میری کوم سمیت مزید مشہور شخصیات کی انٹری

    انڈونیشیا ، بازار میں لگی خوفناک آگ، 6 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    روس ،برفانی تودہ گرنے سے 11 کوہ پیماؤں کی موت، 6 لاپتہ

    مسمار کیے جانے پر اکھلیش کا ردعمل، ’یوپی کو فرقہ وارانہ راستے پر لے جانے کی سازش

    مورو اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں پڑی خاتون فوت ہو گئی

    بلاگ

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.