نمازِ جنازہ میں وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجروں، صحافیوں اور معززینِ علاقہ کی بھرپور شرکت
قصور ( بیورو چیف محمد وقاص اشرف)
گاؤں چنڈ رائے کی معروف سماجی شخصیت محمد حسین بھٹی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر وکلاء برادری، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر، صحافی، معززینِ علاقہ، دوست احباب اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سماجی خدمات، ملنساری اور خوش اخلاقی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مرحوم محمد آصف بھٹی، کاشف بھٹی اور واصف بھٹی کے والدِ محترم تھے۔ تعزیت کے لیے آنے والے افراد نے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔
رکن پنجاب بار کونسل میاں آصف نے محمد حسین بھٹی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شریف النفس، ملنسار اور بااخلاق شخصیت تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔


