Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

      پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    میر رضا کی موت خودکشی نہیں ، قتل ہے، سندھ پولیس JIT تشکیل دینے پر فیصلہ محفوظ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سندھ ہائیکورٹ نے میر رضا کے اہل خانہ کی جے آئی ٹی کی تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ میر رضا کو قتل کیا گیا ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی خودکشی کے امکان کو خارج از امکان قرار دیا گیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران جج نے تفتیشی افسر سراج لاشاری سے سوال کیا کہ آپ کی رائے میں یہ واقعہ کیا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے واضح طور پر بیان دیا کہ ہم کلیئر ہیں کہ قتل ہوا ہے۔
    تفتیشی افسر سراج لاشاری نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے اس کیس کی تحقیقات زیرو سے شروع کیں اور مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ ان کے مطابق کیس میں زیادہ تر شواہد ڈیجیٹل طور پر حاصل ہوئے ہیں، جن کا جائزہ تفتیش کا اہم حصہ ہے۔
    عدالت کو بتایا گیا کہ جائے وقوعہ سے ایک خول بھی ملا ہے تاہم تفتیشی ٹیم کو تاحال پستول نہیں مل سکا۔ تفتیشی افسر کے مطابق اسلحے سے متعلق شواہد بھی کیس کی تفتیش میں اہمیت رکھتے ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ ابھی موصول ہونا باقی ہیں۔ ان رپورٹس کے آنے کے بعد تفتیش میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔
    سماعت کے دوران تفتیشی افسر سراج لاشاری نے یہ بھی کہا کہ تفتیشی ٹیم جبران ناصر کو نہیں بلکہ اپنی ڈیوٹی کو جواب دہ ہے۔ انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ کیس کی تحقیقات دستیاب شواہد اور قانونی تقاضوں کے مطابق کی جا رہی ہیں۔
    دوسری جانب عدالت نے تفتیشی عمل اور دستیاب شواہد سے متعلق تفصیلات بھی دریافت کیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق اب تک سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں ٹیم اس مؤقف پر قائم ہے کہ میر رضا کی موت خودکشی نہیں بلکہ قتل کا واقعہ ہے۔
    تاہم کیس میں حتمی فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں، جن کے بعد موت کی وجوہات اور واقعے کے دیگر پہلوؤں سے متعلق تفتیش مزید واضح ہونے کی توقع ہے۔

    Related Posts

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ اور نیشنل پریس کلب سامارو کے وفد کا مختلف علاقوں کا دورہ

       چھاپہ، پاسپورٹ آفس قصور سیل، 11 افراد حراست میں، اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع

    مکہ ڈیفنس الائنس کا پہلا سیکرٹری جنرل پاکستان سے، ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا، ترک وزیر خارجہ

    مقبول خبریں

       چھاپہ، پاسپورٹ آفس قصور سیل، 11 افراد حراست میں، اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع

    مکہ ڈیفنس الائنس کا پہلا سیکرٹری جنرل پاکستان سے، ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا، ترک وزیر خارجہ

    دو ٹک ٹاکر بہنوں کا فالوورز پر جھگڑا، ایک  نے دوسری مار دیا ، قاتلہ گرفتار

    پاکستان کی بڑی قانونی فتح؛ عالمی عدالت نے سندھ طاس معاہدے کو اٹل قرار دے دیا

    آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات،

    بلاگ

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.