عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان اور نیشنل پریس کلب سامارو کے وفد نے صدر نیشنل پریس کلب سامارو و سیکریٹری جنرل سندھ مینارٹی ونگ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان ڈاکٹر ایم لال واگھانی کی قیادت میں نائب صدر نیشنل پریس کلب سامارو اور میمبر والجی مل کولھی نے عمرکوٹ کے مختلف علاقوں اور تھانہ بودر فارم کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وفد نے تھانہ بودر فارم میں ایس ایچ او روشن علی لغاری اور ہیڈ محرر محمد حنیف کپری ایڈووکیٹ سے ملاقات کی، جہاں علاقے میں امن و امان، منشیات کے تدارک، جرائم کی صورتحال اور دیگر اہم سماجی و قانونی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر محمد حنیف کپری ایڈووکیٹ نے قانونی معاملات اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وفد نے ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، قانونی امور پر گرفت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ذمہ دارانہ خدمات کو سراہا۔
ایس ایچ او روشن علی لغاری نے وفد کو علاقے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور جرائم کے خلاف پولیس کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وفد کی آمد اور پولیس کے مسائل و عوامی امور کو اجاگر کرنے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
دورے کے اختتام پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان اور نیشنل پریس کلب سامارو کی ٹیم نے ایس ایچ او روشن علی لغاری اور بالخصوص محمد حنیف کپری ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایسے باصلاحیت، قانون شناس اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افسران و اہلکار ادارے کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔
وفد کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن، قانون کی بالادستی اور منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے پولیس، میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


