Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

      پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "ہم نے ایوب اور ضیاء کی آمریت کا مقابلہ کیا،آپ کے ہر فیصلے پر ”آمنا وصدقنا” نہیں کہیں گے: مولانا فضل الرحمٰن

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سیاسی ترجیحات اور قومی مفاد کے معاملے پر دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا، سکھر میں خطاب

     

    سکھر:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سکھر میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکمران اتحاد اور موجودہ سیاسی صورتحال پر دوٹوک اور سخت الفاظ میں اپنے مؤقف کا اظہار کیا ہے۔
    انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت تو ہماری روایتی مخالفت کے مقابلے میں ایک "شریف اور فقیر قسم کی حکومت” ہے، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کے ہر فیصلے اور ترجیحات پر بلاچوں و چراں آنکھیں بند کر کے سر تسلیم خم کر لیں گے۔
    مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے ماضی کی سیاسی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے پرعزم لہجے میں کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو ماضی میں آمریت کے سامنے کبھی نہیں جھکے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ "جب جنرل پرویز مشرف کی حکومت تھی تو کیا ہم نے ان کی پالیسیوں کا کھل کر میدان میں مقابلہ نہیں کیا تھا؟”

    یہ تو میرے بڑے فقیر قسم کے، شریف قسم کے شہباز شریف کی حکومت ہے۔جب جنرل مشرف کی حکومت تھی تو ہم ان کی پالیسی کے مقابلے میں میدان میں نہیں آئے تھے؟

    ہم ایوب خان کے خلاف میدان میں آئے ہیں، ہم جنرل ضیاء الحق کے خلاف میدان میں آئے ہیں، ہم جیلوں میں رہے ہیں۔
    ایسا نہیں ہے کہ آپ جو… pic.twitter.com/zMth7uaQAe

    — Waseem Abbasi (@Wabbasi007) August 31, 2026


    اپنے تاریخی پس منظر کو دہراتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ملک میں ڈکٹیٹرشپ کے خلاف ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ "ہم ایوب خان کے خلاف بھی عملی میدان میں آئے اور ہم نے جنرل ضیاء الحق کی آمریت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا، جس کے لیے ہم نے طویل جیلیں کاٹیں اور صعوبتیں برداشت کیں۔”
    جے یو آئی ف کے سربراہ نے حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا کہ حکمران اپنی مرضی کی ترجیحات طے کریں اور ہم ہر غلط پالیسی پر ’آمنا و صدقنا‘ (ہاں میں ہاں) کہتے رہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی جماعت عوامی حقوق، آئین کی بالادستی اور قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اصولوں کی سیاست پر ڈٹی رہے گی۔

    Related Posts

    صحافی ریاض احمد راجپوت کی عیادت، صحافتی برادری کی جانب سے جلد صحتیابی کی دعا

    اکیس سالہ نرس کا مبینہ ریپ کے بعد ق ت ل، ملزم گرفتار

    پٹاخہ گودام میں زوردار دھماکہ، کئی مکانات منہدم، 7 افراد جاں بحق

    مقبول خبریں

    اکیس سالہ نرس کا مبینہ ریپ کے بعد ق ت ل، ملزم گرفتار

    پٹاخہ گودام میں زوردار دھماکہ، کئی مکانات منہدم، 7 افراد جاں بحق

       چھاپہ، پاسپورٹ آفس قصور سیل، 11 افراد حراست میں، اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع

    مکہ ڈیفنس الائنس کا پہلا سیکرٹری جنرل پاکستان سے، ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا، ترک وزیر خارجہ

    دو ٹک ٹاکر بہنوں کا فالوورز پر جھگڑا، ایک  نے دوسری کو مار دیا ، قاتلہ گرفتار

    بلاگ

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.