ڈھڈیال ۔(منور حسین سے)
جشنِ عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ڈھڈیال میں بھی انتہائی عقیدت و احترام، ایمانی جوش و خروش اور مذہبی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مرکزی میلاد کمیٹی ڈھڈیال اور مکی مدنی میلاد کمیٹی پڑہال کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان مرکزی جلوس نکالا گیا، جس میں سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ، علمائے کرام، ثناء خوانانِ مصطفیٰ ﷺ، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس جامع عثمانیہ غوثیہ مسجد، ریلوے اسٹیشن ڈھڈیال سے شروع ہوا۔ جلوس کی قیادت حضرت علامہ مولانا محمد اسلم چشتی اور حضرت علامہ مولانا محمد یعقوب نقشبندی نے کی۔ جلوس میں پڑہال، ڈھوک دندی، محلہ ابراہیم آباد ڈھڈیال اور گردونواح سے کئی چھوٹے بڑے جلوس اپنے اپنے علمائے کرام کی قیادت میں شامل ہوتے گئے۔ مولانا محمد خالد نقشبندی، مولانا یاسر عطاری اور مولانا گل اختر سیالوی سمیت دیگر علمائے کرام کی زیرسرپرستی مختلف علاقوں سے آنے والے جلوس مرکزی جلوس کا حصہ بنے، جس سے جلوس کی رونق اور شرکاء کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگی



