کراچی :عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 4640 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 17 ہزار 126 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 7279 روپے ہوگئی۔

