Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    NCCIA کی کارروائی،غیر ملکی خواتین کو بلیک میل کرنیوالا درندہ گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور / رحیم یار خان:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور نے ڈیجیٹل بلیک میلنگ اور خواتین کی عزتوں سے کھیلنے والے ایک مکروہ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد سلمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم غیر ملکی خواتین کی ذاتی معلومات، نجی ڈیٹا اور جعلی یا قابلِ اعتراض تصاویر کی بنیاد پر انہیں بلیک میل کرنے اور ان سے بھاری رقوم بٹورنے کی گھناؤنی وارداتوں میں ملوث پایا گیا۔
    این سی سی آئی اے حکام کے مطابق، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم محمد سلمان نے ماضی میں بیرونِ ملک ملازمت کے دوران مختلف رہائشی گھروں میں کام کرنے یا رہنے کے دوران وہاں موجود خواتین کی ذاتی معلومات اور نجی ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کر لی تھی۔ پاکستان واپس آنے کے بعد اس نے اسی مواد کو ہتھیار بناتے ہوئے خواتین سے رابطے کیے اور انہیں سنگین دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
    ملزم متاثرہ خواتین کو پیغامات بھیج کر ان سے خطیر رقوم کا مطالبہ کرتا تھا اور عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی نجی اور قابلِ اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے یا ان کے اہل خانہ اور خاندانی رشتہ داروں کو بھیجنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔
    اطلاع ملنے پر ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیم نے رحیم یار خان میں چھاپہ مار کر ملزم محمد سلمان کو دبوچ لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون اور سم کارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا، جس میں متعدد متاثرہ خواتین سے متعلق انتہائی حساس، نجی اور قابلِ اعتراض ڈیجیٹل مواد موجود پایا گیا۔
    این سی سی آئی اے لاہور نے ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ برآمد شدہ موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کا فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس گھناؤنے فعل میں کتنی اور خواتین متاثر ہوئی ہیں اور آیا اس مکروہ دھندے میں کوئی اور بھی ملوث ہے۔
    ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے واضح کیا ہے کہ خواتین کو سائبر اسپیس میں ہراساں کرنے، جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے اور ان کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اور ایسے تمام عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں پوری سختی سے جاری رکھی جائیں گی۔

    Related Posts

    آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 7 نشستوں پر پولنگ مکمل، ن لیگ 5 پر کامیاب

    ہمیں بھی نجی اسپتال سے علاج کی اجازت دی جائے، اڈیالہ کے 3 قیدیوں کی عدالت میں درخواست

    حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے: جماعت اسلامی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان،

    مقبول خبریں

    آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 7 نشستوں پر پولنگ مکمل، ن لیگ 5 پر کامیاب

    سرکاری اسپتال کا وینٹی لیٹر پھٹ گیا، تین نوزائیدہ بچے ہلاک

    ہمیں بھی نجی اسپتال سے علاج کی اجازت دی جائے، اڈیالہ کے 3 قیدیوں کی عدالت میں درخواست

    حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے: جماعت اسلامی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان،

    ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

    بلاگ

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.