Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے: جماعت اسلامی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو سخت وارننگ دی ہے کہ اگر عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو ملک بھر میں دائرہ کار مزید وسیع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں 13 ربیع الاول کے روز ملک گیر مکمل ہڑتال کی جائے گی، جبکہ عید میلاد النبی کی خوشیوں کے موقع پر احتجاجی کیمپوں میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات عام کرنے کے لیے خصوصی سیرت کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔
    حکمران طبقے کی عیاشیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے انکشاف کیا کہ ملک کے غریب عوام نااہل ٹولے کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عوام مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں جبکہ دوسری جانب حکمرانوں کی شاہ خرچیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا ہے اور چیئرمین سینٹ نے کروڑوں روپے کی گاڑی لے رکھی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران خود کو ملک کا بادشاہ اور عام عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں۔
    حکومتی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پہلے گندم درآمد کی گئی اور اب اس کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کے باعث ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہوا ہے۔ نگراں حکومت کے دور میں درآمد ہونے والی گندم کا حساب تک نہیں دیا جا رہا۔ اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا، لوکل ریفائن ہونے والے تیل کی قیمت بھی باہر کے مہنگے تیل کے حساب سے وصول کی جا رہی ہے، جبکہ پٹرولیم لیوی کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا لیکن اس کے باوجود عوام کی جیبیں کاٹی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بائیک چلانے والے عام آدمی کو سب سے زیادہ ٹیکس دینا پڑ رہا ہے۔
    صرف معیشت ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی اور علاقائی امور پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین، غزہ اور اب شام پر بھی حملے جاری ہیں، جو صیہونی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے خوش آئند قرار دیا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایک دفاعی و اسٹریٹجک معاہدہ ہوا ہے، لیکن اس الائنس کو اب عملًا مکہ مکرمہ اور بیت المقدس کی حفاظت کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو اس اتحاد میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ اگر ہماری ٹیکنالوجی مظلوم مسلمانوں کے کام نہیں آ سکتی تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔
    ملکی داخلی سلامتی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، ایسے حساس وقت میں پوری قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ تقسیم پیدا کرنے کی۔ کشمیر میں جاری دھرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے دہرایا کہ پرامن بات چیت ہی مسائل کا واحد حل ہے۔
    حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ ان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ وہ صرف عوام کے حقوق اور سستے نظام کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاجی کیمپوں میں عوام کا جم غفیر اس بات کا غماز ہے کہ عوام اب مزید ظلم برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ آج رات وہ اگلے حتمی لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کریں گے، اور حکومت کو عوام کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

    Related Posts

    "آرٹیفیشل انٹیلی جنس” کو "سوپر انٹیلی جنس” نہ کہا تو آپ امریکا کے دشمن :ڈونلڈ ٹرمپ کا انوکھا اعلان

    دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    9 اکتوبر 2026 کا زائچہ: آج کا دن برجِ سرطان کے لیے اچھا ہے،   

    مقبول خبریں

    "آرٹیفیشل انٹیلی جنس” کو "سوپر انٹیلی جنس” نہ کہا تو آپ امریکا کے دشمن :ڈونلڈ ٹرمپ کا انوکھا اعلان

    دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    9 اکتوبر 2026 کا زائچہ: آج کا دن برجِ سرطان کے لیے اچھا ہے،   

    اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی ولادت، سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.