سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل گوجرانولہ کے سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ کے خلاف کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے کافی زیادہ مقدمات محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں رجسٹرڈ تھے تو ان مقدمات میں سے بعض مقدمات میں انکوائری چل رہی تھی تو انکوائری مکمل ہونے کے بعد مذکورہ سپرنٹنڈنٹ کے اوپر لگائے گئے الزامات ثابت ہونے پر سپرنٹنڈنٹ کو محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانولہ کی ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔

