Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چیف آف ڈیفنس فورسز کو مسلح افواج کے وسیع اختیارات دینے کا بِل قومی اسمبلی سے منظور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آ باد:قومی اسمبلی نے ’ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026‘ اور ’نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ‘ میں ترمیم کے بِل کو کثرتِ رائے سے منظور کرلیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دونوں بِل ایوان میں پیش کیے جب کہ اپوزیشن نے ترامیم پر اعتراض کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
    جمعرات کو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈیفنس فورسز ایکٹ ترمیمی بل 2026 کی شق وار منظوری لی گئی، جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔
    مجوزہ قانون کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف کو چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کے اختیارات حاصل ہوں گے جب کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کو مسلح افواج کی کمانڈ اور کنٹرول سے متعلق اختیارات دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
    مجوزہ ترمیم کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز کو قومی سلامتی اور مسلح افواج سے متعلق امور میں وزیراعظم کو مشورہ دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ انہیں مسلح افواج کی تنظیم سے متعلق وسیع اختیارات حاصل ہوں گے جس میں اہم فوجی امور میں ضروری اقدامات کرنے کا اختیار بھی شامل ہے۔
    بل میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے اختیارات اور فرائض کا باقاعدہ تعین کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جس کے تحت ’سی ڈی ایف‘ کو قانون کے تحت تفویض کردہ اختیارات استعمال کرنے کا اختیار ہوگا جب کہ انہیں وزیراعظم کی منظوری سے اضافی اختیارات بھی تفویض کیے جا سکیں گے۔
    مجوزہ قانون کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز کو تفویض کردہ اختیارات کے استعمال کے لیے حکومتی منظوری کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا جب کہ انہیں بعض اختیارات براہِ راست استعمال کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔
    ‘ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026‘ میں چیف آف ڈیفنس فورسز کو قواعد و ضوابط وضع کرنے اور ہدایات و احکامات جاری کرنے کا اختیار دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ مجوزہ قانون سے متعلق کسی ابہام کی صورت میں صدرِ مملکت کے حکم کو حتمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
    بِل میں پاکستان ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کو فوری طور پر نافذ کرنے کے علاوہ ایکٹ سے قبل جاری کیے گئے احکامات، ہدایات اور اعلانات کو بھی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں ’نیشنل کمانڈ ایکٹ 2010‘ میں ترمیم کا مسودہ بھی منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ بِل بھی قومی اسمبلی سے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔
    اس سے قبل وفاقی کابینہ نے دفاعی افواج ایکٹ 2026 (ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026) کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری دی تھی۔
    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دفاعی افواج ایکٹ 2026 کا مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت کی گئی تبدیلیوں کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اس ترمیم کا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز سے متعلق انتظامی امور کا تعین کرنا ہے۔
    وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی بھی منظوری دی ہے، جو 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک ضروری عمل تھا۔
    قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد دنوں بِلوں کو اگلے مرحلے میں منظوری کے لیے سینیٹ بھیجا جائے گا۔
    ایوان میں عددی اکثریت کو برقرار رکھنے اور بل کی کامیابی سے منظوری کو یقینی بنانے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے اپنے تمام اراکینِ اسمبلی کو سخت ہدایات جاری کی تھیں۔
    پارٹی قیادت کی جانب سے تمام اراکین کو آج کے اجلاس میں اپنی حاضری سو فیصد یقینی بنانے کا پابند کیا گیا تھا تاکہ قانون سازی کے اس عمل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    Related Posts

    ہانگ کانگ سکسز کا شیڈول جاری، دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد سنجے دت کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر

    مقبول خبریں

    ہانگ کانگ سکسز کا شیڈول جاری، دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد سنجے دت کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر

    سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین آفریدی کی قیادت برقرار

    سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور دوم 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    بلاگ

    یومِ اساتذہ، معمارانِ قوم کو سیلوٹ

    استاد صرف پڑھاتا نہیں، نسلیں بناتا ہے

    اور:- اساتذہ کو انکی مراعات دو۔۔۔یہی انکا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ہے۔!!!

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.