Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لکی موٹر کارپوریشن کا بڑا اقدام: اسپورٹیج اور سورینٹو کے نئے ہائبرڈ ویرینٹس متعارف، سورینٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

      معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ کی ہولناک اندرونی کہانی بے نقاب: زیرحراست تین پولیس اہلکاروں کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی خصوصی رپورٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تیار کرلی، جس میں وارداتوں کی منصوبہ بندی، ملزمان کی نقل و حرکت اور فائرنگ کے واقعات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
    آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے وقت اور مقامات پہلے ہی طے کر رکھے تھے، جبکہ مبینہ دہشت گردوں سے رابطے کے الزام میں زیرحراست تین پولیس اہلکاروں کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔
    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ کے مطابق بادامی باغ میں فیاض بٹ، ریحان بٹ اور طارق نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کو شہید کیا۔
    رپورٹ کے مطابق واردات کے بعد تینوں ملزمان رکشے میں نواں کوٹ پہنچے، جہاں انہوں نے پٹرول پمپ پر موجود ایک کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔
    قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے وقت اور مقامات پہلے سے طے کیے گئے تھے، جس سے وارداتوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوتا ہے۔
    دوسری جانب ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان فیاض بٹ اور ریحان بٹ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد سی ٹی ڈی کے نگرانی کے نظام پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
    ذرائع کے مطابق 2024 میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد اور تین پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث فیضان بٹ کے اہلخانہ کی سرگرمیوں پر مؤثر نظر نہیں رکھی جا سکی۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مبینہ مقابلے میں مارا جانے والا فیاض بٹ، فیضان بٹ کا والد جبکہ ریحان بٹ اس کا بھائی تھا۔
    ہلاک ہونے والے ریحان بٹ اور مفرور ملزم طارق کے خلاف پہلے سے مقدمات بھی درج تھے۔
    ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں سے براہِ راست یا بالواسطہ رابطوں کے الزام میں اب تک پانچ پولیس اہلکاروں سے تفتیش کی جاچکی ہے۔ ان میں سے تین اہلکاروں کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ہے، جبکہ دو پولیس اہلکاروں اور ایک رکشہ ڈرائیور سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    Related Posts

    ڈی پی او آفس میں ربیع الاول کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

    گورنمنٹ پرائمری اسکول متعدد مسائل کا شکار

    ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو سے  راجہ بہزاد رضا کی  ملاقات

    مقبول خبریں

    ڈالر پر اعتمادختم :دنیا بھر کے مرکزی بنکوں کی اندھا دھند خریداری ، سب سے زیادہ سونا کن ملکوں نے خریدا؟

    گورنمنٹ پرائمری اسکول متعدد مسائل کا شکار

    کانگو میں ایبولا وبا کا مہلک ترین پھیلاؤ: اموات کی تعداد 2,300 سے تجاوز کر گئی،

    شام پر اسرائیل کے یکے بعد دیگرے 4 فضائی حملے: ادلب کا ابو الظہر ایئر بیس ملیا میٹ، جنگی طیارے ، ہیلی کاپٹر تباہ

    اردوغان کا ٹرمپ کوفون، ایران سے مذاکرات جاری رکھنے اور غزہ امن پر تبادلہ خیال

    بلاگ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.