Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لکی موٹر کارپوریشن کا بڑا اقدام: اسپورٹیج اور سورینٹو کے نئے ہائبرڈ ویرینٹس متعارف، سورینٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

      معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اردوغان کا ٹرمپ کوفون، ایران سے مذاکرات جاری رکھنے اور غزہ امن پر تبادلہ خیال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    انقرہ :ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک ایوانِ صدر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوغان نے امن کی کوششوں میں انقرہ کے تعاون کی پیشکش بھی کی۔
    نیٹو کی دوسری بڑی فوج رکھنے والا ملک ترکیہ، جس کی ایران کے ساتھ سرحد بھی ہے، جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ انقرہ، امریکا اور ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان و قطر سے مسلسل رابطے میں ہے اور فریقین کے درمیان ثالث کا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔
    صدر اردوغان نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں سفارت کاری سے بھرپور فائدہ اٹھانا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا اور ترکیہ امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے پیر کو روئٹرز کو بتایا تھا کہ جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات میں تعطل کے باعث ایران اپنی فوجی حکمتِ عملی کو ’مکمل جارحانہ‘ پوزیشن میں تبدیل کرے گا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب واشنگٹن نے عارضی جنگ بندی میں توسیع کو مسترد کر دیا۔
    آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل بردار ٹینکروں کی آمد و رفت دوبارہ شروع کرنے کی پیش رفت بھی تعطل کا شکار ہے۔
    ترکیہ نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں پر تنقید کی ہے جبکہ خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے اس اہم سٹریٹیجک آبنائے کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    پیر کے روز ترکیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ بندی کے تسلسل پر تبادلۂ خیال کیا۔
    ایوانِ صدر کے مطابق اردوغان اور ٹرمپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، غزہ کی جنگ، ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے پر بھی گفتگو ہوئی۔
    بیان میں کہا گیا کہ ترک صدر نے اس معاہدے کو علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے ’مضبوط مؤقف‘ کی علامت قرار دیا۔
    ترک ایوانِ صدر کے مطابق اردوغان نے ٹرمپ کو بتایا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں میں اس وقت اضافہ ہوا ہے جب ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع ہونا تھا۔
    وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس ٹیلی فونک گفتگو پر تبصرے کے لیے کی گئی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

    Related Posts

    ڈالر پر اعتمادختم :دنیا بھر کے مرکزی بنکوں کی اندھا دھند خریداری ، سب سے زیادہ سونا کن ملکوں نے خریدا؟

    گورنمنٹ پرائمری اسکول متعدد مسائل کا شکار

    کانگو میں ایبولا وبا کا مہلک ترین پھیلاؤ: اموات کی تعداد 2,300 سے تجاوز کر گئی،

    مقبول خبریں

    ڈالر پر اعتمادختم :دنیا بھر کے مرکزی بنکوں کی اندھا دھند خریداری ، سب سے زیادہ سونا کن ملکوں نے خریدا؟

    گورنمنٹ پرائمری اسکول متعدد مسائل کا شکار

    کانگو میں ایبولا وبا کا مہلک ترین پھیلاؤ: اموات کی تعداد 2,300 سے تجاوز کر گئی،

    شام پر اسرائیل کے یکے بعد دیگرے 4 فضائی حملے: ادلب کا ابو الظہر ایئر بیس ملیا میٹ، جنگی طیارے ، ہیلی کاپٹر تباہ

    اردوغان کا ٹرمپ کوفون، ایران سے مذاکرات جاری رکھنے اور غزہ امن پر تبادلہ خیال

    بلاگ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.