خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )
حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ڈی پی او آفس جوہرآباد میں ربیع الاول کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔جس میں ضلع خوشاب کے امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی کے تعاون سے محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے اختتام پذیر ہوا اور امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ربیع الاول میں بھی مثالی کردار ادا کریں گے۔ امن کمیٹی کا مقصد معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کر کے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان کا سد باب کرنا ہے تا کہ معاشرے میں ہونے والے جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ معاشرے میں امن وامان بھی قائم رکھا جا سکے۔ دریں اثناء ایکس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہررضا بگھور نے ضلع خوشاب میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہاہے۔

