سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
گجرانوالہ کے علاقہ کامونکی کے تھانہ صدر کے علاقہ راجہ بھلہ میں بہن بھائی کی نہر میں گرنے کی موت کا ڈراپ سین ہو گیا نہر میں ڈوبنے والے بہن بھائیوں کی والدہ بشری منور نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بیٹی اور بیٹے کو ان کے داماد نے نہر میں دھکا دے کر مارا ہے ۔خاتون بشری منور کے مطابق 13 اگست کو اس کی بیٹی دعائے زہرا جس کی شادی کامونکی کے علاقہ میں ہارون سے ہوئی تھی\
اس کے گھر میں میرا بیٹا حسن 15 دن سے رہ رہا گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دھوکہ دہی سے میرا داماد ہارون میری بیٹی دعائے زہرا اور میرے بیٹے حسن کو لے کر راجہ بھلہ نہر پر چلا گیا اور دھوکے سے دونوں کو نہر میں دھکا دے دیا جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی کامونکی پولیس نے خاتون بشری منور کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال بشری منور کا داماد ہارون گرفتار نہ ہو سکا ہے جبکہ پولیس گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔



