امریکی ٹی وی سیریز ’ہیروز‘ اور ’نیش ول‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
اداکارہ کے نمائندے نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی جبکہ ان کے والد اسکپ پینیٹیئر نے بھی ایک بیان میں بیٹی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ہیڈن پینیٹیئر کی موت کی وجہ تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ ہیڈن نے انتہائی کم عمری میں اداکاری شروع کر دی تھی اور بعدازاں مقبول سائنس فکشن سیریز ’ہیروز‘ میں غیر معمولی طاقتوں کی حامل چیئر لیڈر کلیئر بینیٹ کا کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل کی۔

