چوآ سیدن شاہ: ( جلیل نقوی سے )
چجنمبی گاؤں، نزد کوٹ راجگان کے قریب موٹر سائیکل اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 55 سالہ ظہیر خان سکنہ مصطفیٰ آباد، نزد کٹاس راج موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ایمبولینسز جائے حادثہ پر روانہ کیں۔ حادثے میں 20 سالہ طاہر خان ولد ظہیر خان دائیں ٹانگ کے ٹخنے کے قریب گہرے زخم اور خراشوں کے باعث شدید زخمی ہوئے، جبکہ 26 سالہ عمر صدیق ولد محمد صدیق دائیں ٹانگ کی کھلی فریکچر کے باعث تشویشناک حالت میں تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ضروری کارروائی مکمل کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

