سبی سے بے نقاب نیوز کے ڈسڑکٹ رپوٹر محمداسلم خجک کی رپوٹ
سبی بلوچستان کے جیل روڈ پر ایس پی کالونی کی جانب جانے والا چھوٹا پل عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ شکار ہے۔ پل کی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ رکشوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تصویر میں پل کی موجودہ صورتحال واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ انتظامیہ اور ٹاؤن کمیٹی کا متعلقہ عملہ اس صورتحال کا نوٹس کیوں نہیں لے رہا؟
یہ کوئی کروڑوں روپے کا منصوبہ نہیں، بلکہ عوام کی روزمرہ آمدورفت کے لیے ایک چھوٹا سا نالی کا پل ہے۔ معمولی اخراجات سے اس کی مرمت ممکن ہے، مگر عدم توجہی کے باعث شہری مسلسل مشکلات برداشت کر رہے ہیں۔
ہم متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا سبی کی عوام کی مشکلات کا نوٹس لیا جائے اور جیل روڈ کے اس پل کی فوری مرمت کرائی جائے، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔


