چکوال: ( جلیل نقوی سے )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد زراعت بلوچ کی ٹرانسفر کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او چکوال نے محمد زراعت بلوچ کو بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی پی او چکوال نے کہا کہ چکوال پولیس محمد زراعت بلوچ کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی، جبکہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں۔ تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن چکوال، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی اور محمد زراعت بلوچ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

