Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے پر پھر فائرنگ ، اصل وجہ سامنے آگئی !

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سرے :کینیڈا کے شہر سرے میں کامیڈین کپل شرما کے کیفے ’کپس کیفے‘ پر ایک ماہ کے دوران دوسری بار فائرنگ کے واقعے کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی سے منسوب گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    واقعے کے چند گھنٹے بعد سامنے آنے والی ایک مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں لارنس بشنوئی گینگ کے رکن ہیری باکسر نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کپل شرما کو سلمان خان سے تعلق کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔
    آڈیو پیغام میں ہیری باکسر نے سلمان خان کو گینگ کا سب سے ’بڑا دشمن‘ قرار دیتے ہوئے بولی وڈ کی ان شخصیات کو بھی دھمکی دی جو سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی۔
    باکسر نے دعویٰ کیا کہ کپل شرما کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ انہوں نے اپنے نیٹ فلکس شو کی افتتاحی تقریب میں سلمان خان کو مدعو کیا تھا۔آڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات میں مزید سنگین ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے سلمان خان کے ساتھ کام کیا تو وہ اپنی موت کا خود ذمہ دار ہو گا۔
    کپس کیفے پر پہلا حملہ آٹھ جولائی کو ہوا تھا، جب مسلح افراد نے کیفے پر فائرنگ کی۔ تقریباً ایک ماہ بعد سات اگست کو کیفے کو دوبارہ فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
    یہ بھی پڑھیں :
    کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار گینگسٹر لارنس بشنوئی کے غنڈوں کی فائرنگ
    دونوں واقعات میں لارنس بشنوئی گینگ نے مبینہ طور پر ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کپل شرما نے اس کی کالز اور دھمکیوں کو نظر انداز کیا۔
    حالیہ واقعے کی سکیورٹی فوٹیج میں ایک مسلح شخص کو کیفے کے باہر متعدد گولیاں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
    رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کیفے کی کھڑکیوں پر کم از کم نصف درجن گولیوں کے نشانات پڑے، تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
    دوسری جانب کپل شرما نے اب تک مسلسل فائرنگ یا سامنے آنے والی دھمکیوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

    Related Posts

    بیوی کوقتل،ساس اوربہن کوگولیاں مارکرملزم نے خودکوبھی چھلنی کردیا

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا سرپرائز وزٹ: مسافر کی شکایت پر ایجنٹ کی گرفتاری کا حکم،

    گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل، حکومت نے مذاکرات کی دعوت دیدی

    مقبول خبریں

    کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے پر پھر فائرنگ ، اصل وجہ سامنے آگئی !

    بیوی کوقتل،ساس اوربہن کوگولیاں مارکرملزم نے خودکوبھی چھلنی کردیا

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا سرپرائز وزٹ: مسافر کی شکایت پر ایجنٹ کی گرفتاری کا حکم،

    گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل، حکومت نے مذاکرات کی دعوت دیدی

    قیام پاکستان سے  قبل ڈسٹرکٹ بارسیالکوٹ کے ممبران کی تعداد 200مسلمان صرف پچیس تھے

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.