کیف: روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر شدید اور بڑے پیمانے پر میزائل حملے کیے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں ملک کے لاکھوں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق، حالیہ حملوں میں ماسکو نے ملک کے چار مختلف صوبوں کے پاور سسٹمز اور توانائی کی تنصیبات کو براہِ راست نشانہ بنایا ہے۔ سرد موسم کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہونے والے ان حملوں کے باعث لاکھوں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی اور مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔

