پاکستان، سعودیہ اور ترکیے کے دفاعی معاہدے کی خوشی میں پاکستان اور سعودی عرب کی اہم عمارتیں جگمگا اٹھیں۔
گزشتہ روز مکہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا جس پر تینوں ممالک کے سربراہان مملکت نے دستخط کیے۔
معاہدےکی خوشی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ کی عمارتوں کو سجادیا گیا۔
اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر تینوں ملکوں کے پرچم لہرا دیے گئے اور مکہ معاہدے سے متعلق شاہراہوں پرخیرمقدمی بینرزبھی آویزاں کیے گئے۔
اُدھر سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگر شہروں میں بھی دفاعی معاہدے کی خوشی میں تینوں ممالک کے جھنڈوں سے نمایاں ترین مقامات اور ٹاورز کو سجایا گیا۔

