نواب شاہ (نمائندہ بے نقاب نیوز نفیس آرائیں)
صوبائی مشیر برائے سندھ کچی آبادی اتھارٹی/ہیومن سیٹلمنٹ سندھ سید نجمی عالم ایک روزہ دورے پر نوابشاہ پہنچے جشن آزادی پاکستان کی نسبت سے ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف سندھ کچی آبادی اتھارٹی میں پرچم کشائی کرتے ہوئے کیک کاٹا اور پودا بھی لگایا بعد ازاں صوبائی مشیر نجمی عالم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق حکومت سندہ کی جانب سے سندھ بھر کی کچی آبادیوں میں رہنے والے افراد کو مالکانہ حقوق (رجسٹری) کے کاغذات دیئے جارہے ہیں تاکہ ہزاروں غریب عوام اپنے اور اپنی اولادوں کیلئے بے فکر ہوکر مالکانہ حقوق کے ساتھ گھروں کی تعمیر کر سکیں اس موقع پر انکے ہمراہ سیکریٹری/ڈائریکٹر جنرل سندہ جناب اطہر حسین میرانی ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ جناب جرار الحسنین میمن ریجنل ڈائریکٹر شھید بے نظیر آباد ڈویژن جناب راشد حسین قریشی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے نجمی عالم نے مزید کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے تینوں اضلاع میں جلد ہی ماڈل کچی آبادیاں بنائی جائیں گی جبکہ محترم بلاول بھٹو کی ہدائت پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں کچی آبادی کے مکینوں کو انکے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے صوبائی مشیر نے بتایا کہ کچی آبادیوں میں جلد ہی سڑکوں و گلیوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت صحت و صفائی کے نظام کو مزید بہتر سے بہتر بنائیں گے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شھید بے نظیر آباد ڈویژن کے تینوں اضلاع میں مزید کچی آبادیوں کو ریگولائز کرتے ہوئے وہاں انفراء اسٹیکچر کے کاموں کا آغاز کیا جائے گا صوبائی مشیر نجمی عالم نے سوال کے جواب میں بتایا کہ سندھ بھر میں کچی آبادیوں میں بھر پور انداز میں شجر کاری مہم شروع کی جارہی ہے سرسبز و گرین آبادیاں موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کا بہترین ذریعہ ہیں "گرین و کلین سندھ” وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کا عظیم مشن ہے جسے حکومت میں شامل تمام وزراء پروان چڑھا رہے ہیں بعد ازاں صوبائی مشیر سید نجمی عالم افسران کے ہمراہ تعلقہ دوڑ اور سکرنڈ میں قائم کچی آبادیوں کا دورہ کرتے ہوئے مقامی افراد سے ملاقاتیں کیں اور درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی موجود افسران کو احکامات جاری کئے جبکہ سکرنڈ میں قائم کچی آبادی وارث شاہ کالونی میں منعقدہ تقریب دوران مختلف کچی آبادیوں کے رہائشی درجنوں غریب افراد کو انکے زیر قبضہ املاک کے مالکانہ حقوق (رجسٹری) کے کاغذات پیش کئے ـ

