Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’ہم بدعنوان سسٹم کا مقابلہ محبت سے کریں گے، نفرت اور تشدد سے نہیں‘، راہل گاندھی کا طلبا و نوجوانوں سے خطاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اتر پردیش کے پریاگ راج میں آج طلبا و نوجوانوں کا جوش دیکھتے بن رہا تھا۔ کے پی گراؤنڈ میں جب راہل گاندھی کی آمد ہوئی، تو ہزاروں کی تعداد میں موجود نوجوانوں نے بلند آواز کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ پھر شروع ہوا راہل گاندھی اور طلبا کے درمیان براہ راست تبادلۂ خیال کا سلسلہ۔ ’چھاتروں کی گونج‘ نام سے منعقد اس تقریب میں راہل گاندھی نے طلبا کو کھل کر اپنی بات رکھنے کا موقع ضرور فراہم کیا، لیکن انھوں نے ملک کے نوجوانوں اور طلبا پر زور دیا کہ وہ محبت اور عدم تشدد کے ذریعہ بدعنوان سسٹم کو تبدیل کریں۔

    راہل گاندھی نے مختلف ریاستوں سے آئے طلبا کے مسائل سننے کے بعد ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نفرت اور تشدد سے کبھی کام نہیں کریں گے۔ ہم ہندوستان کی ثقافت ’سچائی و عدم تشدد‘ ہے، کسی بھی طالب علم کے دل میں نفرت نہیں، صرف محبت ہونی چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں پیار اور محبت سے اس بدعنوان سسٹم کو ختم… ٹاٹا، بائے بائے کرنا ہے۔ جو بھی نوجوان اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔‘‘

    ہزاروں نوجوانوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے تعلیمی نظام پر اپنی بے باک رائے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ نظام نے روزاگر کے مواقع ختم کر دیے ہیں، یونیورسٹیوں پر قبضہ کر لیا ہے اور نوجوانوں کا مستقبل برباد کر دیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اپنی بات کو واضح انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’درد آپ کا، ڈاٹا آپ کا، دولت اُن کی۔ پورا سسٹم بی جے پی-آر ایس ایس-سرمایہ داروں کے فائدے کے لیے چلایا جاتا ہے۔‘‘ انھوں نے اس کی تشریح کرتے ہوئے بتایا کہ ’’1. پیسہ: اڈانی کی آمدنی 10 سال میں 30 گنا بڑھی۔ 2. اقتدار: 10 سالوں میں بی جے پی کا بینک بیلنس 150 کروڑ روپے سے بڑھ کر 10 ہزار کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ 3. سوچ: اداروں میں آر ایس ایس کے پرچارک فِٹ کیے جاتے ہیں۔‘‘ پھر وہ کہتے ہیں کہ ’’بی جے پی-آر ایس ایس کے اس سسٹم نے روزگار ختم کیا، یونیورسٹیوں پر قبضہ کیا، آپ کے اوپر حملہ کیا ہے۔‘‘

    ’چھاتروں کی گونج‘ تقریب کے دوران ایک لمحہ ایسا آیا جب تاریکی میں ہزاروں طلبا نے اپنے موبائل کا ٹارچ جلا کر ہر طرف روشنی پھیلا دی۔ یہ نظارہ دیکھ کر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’جب چاروں طرف اندھیرا نظر آ رہا تھا، آپ نے روشنی دکھائی، اور وہ کام کیا جو آپ کے والدین نہیں کر سکے… خوف پر قابو پا کر ملک میں تبدیلی لائی۔‘‘ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملک کے نوجوانوں نے تاریکی میں روشنی جلانے کا کام کیا ہے۔ ہندوستان کے نوجوانوں نے خوف کا سامنا کر ملک کو بدلنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے پُرجوش نوجوان سامعین سے کہا کہ ’’آپ اندھیرے میں مشعل بردار ہیں۔ آپ نے ملک کے نوجوانوں اور طلبا کو بیدار کر دیا ہے۔‘‘

    لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ہندوستان کے موجودہ نظام پر اپنی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں کے لیے کوئی امید نظر نہیں آتی۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’حکومت، سرکاری شعبے کے اداروں، مینوفیکچرنگ اور کارپوریٹ ملازمتوں سمیت روزگار کے تمام مواقع ختم ہو گئے ہیں۔‘‘ ان کے مطابق نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے ناقص نفاذ نے مینوفیکچرنگ کے شعبے کو پوری طرح تباہ کر دیا۔

    Related Posts

    ایک مچھلی کی قیمت510 ملین ین، کیا خاص ہے دنیا کی اس مہنگی ترین مچھلی میں ؟

    وزن کم کرنے کیلئے روزانہ کتنے بادام کھانے چاہئیں؟ جانئے صحیح مقدار اور اس کے فائدے

    خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

    مقبول خبریں

    ایک مچھلی کی قیمت510 ملین ین، کیا خاص ہے دنیا کی اس مہنگی ترین مچھلی میں ؟

    وزن کم کرنے کیلئے روزانہ کتنے بادام کھانے چاہئیں؟ جانئے صحیح مقدار اور اس کے فائدے

    خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

    ’ہم بدعنوان سسٹم کا مقابلہ محبت سے کریں گے، نفرت اور تشدد سے نہیں‘، راہل گاندھی کا طلبا و نوجوانوں سے خطاب

    معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد کا طویل علالت کے بعد انتقال

    بلاگ

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.