ارجنٹائنا کے معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی کا 68 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ جارج میسی نے ارجنٹائنا کے روزاریو میں طویل علالت کے بعد آخری سانس لی۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ سمیت ارجنٹائنا کے کئی میڈیا اداروں نے ہفتہ (8 اگست) کو ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ میسی کے کیریئر کو تشکیل دینے میں جارج میسی کا انتہائی اہم کردار رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال جون ماہ میں جارج میسی کی طبیعت کو لے کر مختلف طرح کی خبریں سامنے آنے کے بعد میسی فیملی کو عوامی طور پر بیان جاری کرنا پڑا تھا۔ خاندان نے اس وقت تصدیق کی تھی کہ جارج صحت سے متعلق مسائل سے دوچار ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ ساتھ ہی بتایا گیا تھا کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ میسی فیملی نے جارج میسی کی صحت کو لے کر چل رہی افواہوں اور قیاس آرائیوں پر ناراضگی بھی ظاہر کی تھی۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ مکمل طور پر ذاتی خاندانی معاملہ ہے اور جس طرح کچھ لوگوں نے اس معاملے میں حساسیت، احترام اور رازداری کا خیال نہیں رکھا، اس سے خاندان بہت فکرمند ہے۔

