آسٹریلوی حکام نے شہریوں کو چمگادڑوں کو چھونے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کے کاٹنے اور پنجے مارنے کے واقعات میں اچانک اضافہ ہوا ہے، جس سے ایک نایاب اور خطرناک وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد بیماری تقریباً ہمیشہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کے محکمہ صحت کے مطابق ریاست کے شمالی علاقوں میں 28 ستمبر سے 10 اکتوبر کے دوران چمگادڑوں کے کاٹنے یا پنجے مارنے کے 43 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ایسے واقعات کی تعداد صرف 10 تھی۔حکام کے مطابق یہ واقعات ہنٹر ریجن، مڈ نارتھ کوسٹ، شمالی نیو ساؤتھ ویلز اور سینٹرل کوسٹ کے علاقوں میں پیش آئے۔

