دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
وفاقی وزیر انجنیٸر امیر مقام کے سوات امد،شھداٸے کبل کے لواحقین سے اظہار تعزیت،لواحقین کےلیے 20 ہزار روپے فی کس اعلان۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور گلگت وبلتستان اور سوات کے رہاٸشی انجنیٸر امیر مقام سوات کے دورے پر پہنچ گٸے انہوں نے سیدو ہسپتال میں موجود زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی بہتر علاج معالجے کی ہدایات جاری کٸے ۔وفاقی وزیر نے شھداٸے کبل کے لواحقین کے گھروں کو بھی گٸے اور ان سے اظہار ہمدردی کی اور شھداء کی درجات بلندی کے لیے دعا کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے وفاقی وزیر نے شھداء کے لواحقین کے لیے فی کس20 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ازاد کشمیر الیکشن مہم چھوڑ کر شھداء کے لواحقین سے ہمدردی کے لیے ایا ہوں۔ ہم باہمی مل کر دہشتگردوں کو شکست دیں گے

