Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

      ایپل کا بڑا بم: اب ”ہیلو ‘سری’ (Siri) “ سے پوچھنے کے لیے آئی فون صارفین کو بڑی قیمت چکانا ہوگی!

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

      سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عالمی ماہِ مادر دودھ پلانے (ورلڈ بریسٹ فیڈنگ منتھ) 2026 کی صوبائی افتتاحی تقریب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور، انورزیب خان سے

    صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمان نے سرینا ہوٹل پشاور میں عالمی ماہِ مادر دودھ پلانے (ورلڈ بریسٹ فیڈنگ منتھ) 2026 کی صوبائی افتتاحی تقریب کا افتتاح کیا۔ تقریب کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کے صوبائی نیوٹریشن سیل نے یونیسیف، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کے تعاون سے کیا، جس کا مقصد صوبے بھر میں ماں کے دودھ کی اہمیت، تحفظ، فروغ اور معاونت کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کرنا تھا۔تقریب میں سیکرٹری صحت فیاض علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، یونیسیف، عالمی ادارہ صحت، ورلڈ فوڈ پروگرام، محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام، ماہرین اطفال و امراضِ نسواں، نیوٹریشن ماہرین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کے نمائندگان، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کی زندگی کا پہلا، مکمل اور قدرتی غذائی ذریعہ ہے، جو نہ صرف نومولود کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ اس کی جسمانی، ذہنی اور دماغی نشوونما میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیدائش کے پہلے گھنٹے میں بچے کو ماں کا دودھ پلانا اور ابتدائی چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ دینا بچوں کی صحت، غذائیت اور بقا کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
    انہوں نے کہا کہ عالمی ماہِ مادر دودھ پلانے 2026 کا موضوع

    "Breastfeeding for a Sustainable Start in Life: Strengthen What Works” اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مؤثر اور کامیاب اقدامات کو مزید مضبوط بنا کر ہر ماں اور ہر بچے تک محفوظ، باوقار اور معیاری غذائیت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ماں اور بچے کی صحت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر کو تقریب کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے ماں کے دودھ کے فروغ کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ صوبے میں پاکستان انفنٹ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن اسٹریٹجی کو اپنایا گیا ہے، خیبرپختونخوا بریسٹ فیڈنگ ایکٹ 2015 پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف طبی تنظیموں کی استعداد کار بڑھائی گئی ہے، عالمی ادارۂ صحت کی سفارشات کے مطابق قانون میں بہتری پر کام جاری ہے، بیبی فرینڈلی ہسپتال انیشیٹو () کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے، بیبی فرینڈلی کمیونٹی انیشیٹو () کو وسعت دی جا رہی ہے، جبکہ کینگرو مدر کیئر ( سروسز کو بھی صوبے کے مزید مراکز تک توسیع دی جا رہی ہے۔

    شرکاءکو صوبے میں غذائیت سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار بھی پیش کیے گئے، جن میں بچوں میں غذائی قلت، قد کی کمی ()، کمزوری ()، ابتدائی دودھ پلانے کی شرح، صرف ماں کا دودھ پلانے کی شرح اور فوڈ سیکیورٹی کے اشاریوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ اگرچہ متعدد شعبوں میں بہتری آئی ہے، تاہم غذائی قلت کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط اور مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔
    صوبائی وزیر صحت نے محکمہ صحت کے تمام متعلقہ حکام، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ اگست بھر جاری رہنے والی آگاہی مہم کو مؤثر انداز میں چلایا جائے تاکہ ہر ماں تک بروقت اور درست رہنمائی پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور کمیونٹی کی سطح پر ایسی سہولیات اور ماحول فراہم کیا جائے جہاں ماؤں کو اعتماد اور سہولت کے ساتھ اپنے بچوں کو دودھ پلانے میں مکمل معاونت حاصل ہو۔
    خلیق الرحمان نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا ماں اور بچے کی صحت، غذائیت میں بہتری، بنیادی صحت کی سہولیات کے فروغ اور آئندہ نسلوں کو صحت مند بنانے کے لیے اپنے تمام ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے میڈیا، سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں، تعلیمی اداروں اور صحت کے شعبے سے وابستہ تمام افراد پر زور دیا کہ وہ ماں کے دودھ کے فروغ کے قومی مشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ غذائی قلت میں کمی، بچوں کی شرح اموات میں کمی اور ایک صحت مند خیبرپختونخوا کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکے۔
    تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت خیبرپختونخوا ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت کے شعبے میں مؤثر اصلاحات، پائیدار اقدامات اور عوام دوست پالیسیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔

    Related Posts

    مولانا فضل الرحمن کوئٹہ ملک سکندر کے گھر آمد، انکے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی

    حکومت عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے، حلقہ خواتین جماعت اسلامی

    بل کسر ،محکمہ مال کی ملکیت قدیمی پٹوار خانہ کی عمارت خستہ حال

    مقبول خبریں

    مولانا فضل الرحمن کوئٹہ ملک سکندر کے گھر آمد، انکے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی

    دنیا کے سب سے چھوٹے ملک نے اپنا نام تبدیل کیوں کیا؟

    غزہ کی تاریخ کا ایک اور دردناک دن: ملبے تلے سے ملنے والی 112 لاشوں کی اجتماعی تدفین

    سونے کی قیمت میں کمی، چاندی چڑھ گئی

    ایرانی حکومتی ایوانوں میں سیاسی ہلچل، صدر مسعود پرشکیان کو وارننگ ، وزیرخارجہ عباس عراقچی مذاکرات سے آؤٹ!

    بلاگ

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    شانگلہ کے غم زدہ پہاڑ اور کوئلے کی سیاہ قسمت

    شانگلہ میں قیامت صغریٰ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.