لزبن :عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی شریکِ حیات جارجینا روڈریگز کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس جوڑے نے فٹبال کے میدانوں سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز پرتگال کے انتہائی پرتعیش اور پوش علاقے ‘کاسکائیس’ (Cascais) میں واقع ان کی نئی اور شاندار حویل میں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
شاہانہ حویل اور قدرتی نظارے: لزبن کے قریب واقع اس پُرسکون اور مہنگے ترین علاقے میں بنائی گئی یہ حویلی سمندری لہروں کے نظاروں اور صنوبر کے سرسبز جنگلات کے پُرسکون ماحول کا ایک انوکھا امتزاج پیش کرتی ہے۔ اس عمارتی شاہکار کو رونالڈو اور جارجینا کے لیے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کا مستقل اور پرتعیش گھر قرار دیا جا رہا ہے، فٹبال کی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد رونالڈو کا اپنے آبائی وطن پرتگال میں مستقل قیام کا یہ منصوبہ مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز اب کہاں رہیں گے؟ شاہی حویلی کی نئی پرتعیش تصاویر اور تفصیلات منظر عام پر

