Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حکومت کی انوکھی منطق! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں”اضافہ روپوں میں کمی پیسوں میں“، آج کے ریٹ کیا ہیں!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :ملک بھر میں آج پیٹرول 336 روپے 3 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
    31 جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کی معمولی کمی کی گئی تھی۔
    اگر 20 جولائی سے لے کر اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر تین بار کمی اور چھ بار اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ایک دن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
    اس کے برعکس ڈیزل کی قیمت میں اس پورے عرصے کے دوران صرف ایک بار معمولی کمی کی گئی ہے جبکہ آٹھ بار اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے۔
    آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق 20 جولائی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کی کمی کی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 71 پیسے بڑھا دی گئی تھی۔
    اس کے بعد 21 جولائی سے لے کر 24 جولائی تک مسلسل چار دن پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا رہا۔
    25 جولائی کو حکومت نے دونوں مصنوعات کی قیمتوں کو بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھا۔اس کے بعد 27 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کی کمی دیکھی گئی جبکہ ڈیزل مزید 3 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا تھا۔
    28 جولائی کو ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
    29 جولائی کو پیٹرول 75 پیسے سستا ہوا مگر ڈیزل کی قیمت میں مزید 2 روپے 24 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
    30 جولائی کو بھی پیٹرول اور ڈیزل دونوں مہنگے کیے گئے، جس کے بعد اب 31 جولائی کو جا کر دونوں کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
    واضح رہے کہ اس نئے نظام کی شروعات کے حوالے سے 17 جولائی کو اہم اعلان ہوا تھا۔ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور اوگرا روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر لگایا کرے گی“۔
    حکومت کا کہنا ہے کہ پہلے بین الاقوامی منڈی، ڈالر کی قدر اور ٹیکسوں کا جائزہ ہر 15 روز بعد لیا جاتا تھا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی کی قیمتوں میں آنے والے تیز اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کے لیے اب روزانہ کی بنیاد پر ریٹ طے کیے جا رہے ہیں۔

    Related Posts

    مہنگائی کا طوفان بے قابو: اسلام آباد، کراچی اور ملتان میں آٹا مہنگا، غریب فاقوں پر مجبور

    صحافیوں کا پنجاب کالج لیاقت پور کا دورہ

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    مقبول خبریں

    مہنگائی کا طوفان بے قابو: اسلام آباد، کراچی اور ملتان میں آٹا مہنگا، غریب فاقوں پر مجبور

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    بلاگ

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.