سامارو رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان
سامارو شہر کی ایک رہائشی کالونی میں مبینہ طور پر منشیات کے اڈے کے قیام پر شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی غیرقانونی سرگرمیاں نہ صرف نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہی ہیں بلکہ شہر کے امن، سکون اور وقار کو بھی شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔
شہریوں نے ٹاؤن کمیٹی سامارو کے چیئرمین، اسسٹنٹ کمشنر سامارو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ علاقہ حضرت حسن شاہ باغبانؒ کے معروف دربار کے نام سے جانا جاتا ہے، جہاں دربار کے نام سے مرکزی گیٹ بھی قائم ہیں۔ شہریوں کا مؤقف ہے کہ ایسے مقدس اور باوقار مقام کے قریب منشیات کی خرید و فروخت کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اور مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو وہ اپنے آئینی اور جمہوری حق کے تحت پرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
سامارو کے شہریوں نے رہائشی علاقے میں مبینہ منشیات کے اڈے کے خلاف سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے مستقبل اور شہر کے امن و امان کے تحفظ کے لیے منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن ناگزیر ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے پر کب اور کس حد تک مؤثر اقدامات کرتے ہیں۔a

