لاہور(حافظ نعیم احمدسے)
وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کا ضلع خانیوال میں فان گرو فارم کا دورہ سید عاشق حسین کرمانی نے فان گرو فارم میں زراعت و لائیو سٹاک کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں زراعت و لائیو سٹاک کے شعبے سرِ فہرست ہیں۔ نان گرو فارم پر کپاس کی فصل ایک مثالی نمونہ ہے۔فارم پر کپاس کی اپنائی جانے والی ٹیکنالوجی بارے کاشتکاروں کو آگاہی دی جائے۔فارم کی ایمبریو ٹرانسپلانٹ کی سہولت اچھا اقدام ہے۔ فارم کے تحت ایمبریو ٹرانسپلانٹ کی سہولت پنجاب کے تمام اضلاع تک بڑھائی جائے ۔ گذشتہ سال ساڑھے چار لاکھ جانوروں کو ویکسین کے ذریعے بیماریوں سے بچایا گیا۔ گرشتہ سال پنجاب میں منہ کھر کی بیماری سے پاک8 کمپارٹمنٹس بنائے گئے۔ یپنجاب حکومت کے تحت منہ کھر بیماری کے خلاف بنائے گئے 8 کمپارٹمنٹس میں فان گرو فارم بھی شامل ہیں۔نان گرو فارم کے تحت ایمبریو ٹرانسپلانٹ اورسیمن کی سہولت قابل ستائش ہیں۔ بیماریوں سے پاک تمام کمپارٹمنٹس کے ذریعے دودھ، گوشت اور سیمن کو جلد برآمد کیا جائے گا۔


