رپورٹ مجیب کھوسو
سی آئی اے جیکب آباد پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور گٹکا برآمد کر کے ایک بین الصوبائی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق انچارج سی آئی اے جیکب آباد عمرالدین بنگلانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایس ایس پی جیکب آباد کی ہدایات پر تھانہ آباد کی حدود، پاکیزہ واٹر پارک بائی پاس کے قریب ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران رجسٹریشن نمبر بی ایکس جی-082 والی مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی۔ کارروائی کے دوران گاڑی سے 2 کلو گرام چرس اور 42 کلو گرام گٹکا برآمد کیا گیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث ملزم شہباز ولد عبدالخالق مکرانی بلوچ، سکنہ سانگھڑ روڈ، نواب شاہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ ملزم کے خلاف تھانہ آباد میں ایف آئی آر نمبر 58/2026 درج کر کے سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینس ایکٹ اور گٹکا اینڈ مین پوری (ممانعتِ تیاری، فروخت، ذخیرہ اور استعمال) ایکٹ 2019 کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

